Welcome to Mera Deen Islam

عورت کیاہے،؟اور اسلام میں اس کی اہمیت

December 8, 2017
Muslim women

عورت کیاہے،؟اور اسلام میں اس کی اہمیت

عورت خدا کی بڑی بڑی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔
عورت دنیا کی آبادکاری اور دینداری میں مردوں کے ساتھ تقریبابرابر کی شریک ہے۔
عورت مرد کے دل سکون،روحک کی راحت، زہن کا اطمینان،بدن کا چین ہے۔
عورت دنیا کے خوبصورت چہرہ کی آنکھ ہے۔اگر عورت نہ ہوتی تو دنیا کی صورت کانی اندھی ہوتی۔
عورت۔آدم علیہ السلام و حضرت حواؑ کے سواتمام انسانوں کی ماں ہےاس لیے وہ سب کے لیےسب کے لیے قابلِ احترام ہے۔
عورت کاوجود انسانی تمدن کے لیے بے حد ضروری ہے۔ آگر عورت نہ ہوتی تو مردوں کی زندگی جنگلی جانوروں سے بدتر ہوتی۔
عورت بچپن میں بھائی بہنوں سے محبت کرتی ہے۔ شادی کے بعد شوہر سے محبت کرتی ہے۔ماں بن کر اولاد سے محبت کرتی ہے۔
اس لیے عورت دنیا میں پیار اور محبت کا تاج محل ہے۔