سادگی مسلمان کے لیے باعث رحمت ہے‘وجہ عار نہیں

انسان اس دنیا میں عارضی وقت کے لئے آیا ہے یہ اس کا ٹھکانہ نہیں مسافر خانہ ہے بعض مسافر اس دنیا کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں حلال و حرام کی تمیز ختم ہوجاتی ہے اور دنیا کمانے کے پیچھے دیوانہ وار بھاگتے ہیں نبی اکرمﷺ نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ کی تربیت اس انداز میں کی تھی کہ انہوں نے ہمیشہ دنیا پر آخرت کو ترجیح دی آپ کی تربیت کے بے شمارواقعات صحابہ کرام اور اسلاف کی زندگیوں میں نظر آتے ہیں آج طبقہ مترفین مال مست اور اقتدار پرست بن چکا ہے انہیں اللہ تعالیٰ ہدایت دے کہ یہ امت مسلمہ کے لئے ایک عذاب سے کم نہیں آنحضورﷺ نے اپنے صحابہ کی